حضرت علی ؓ سے پادری کے سوال
ایک مرتبہ عیسائی پادری حضرت علی ؓ کے پاس آیا اور اس نے آپ کے سامنے اپنے چند سوالات پیش کئے اور کہا آپ مجھے ان سوالوں کے فوری طور پر جواب دیںحضرت علی ؓ نے فرمایا کہ تم سوال کرو کیا سوال ہیں۔!!! اس نے کہا آپ بتائیں کہ وہ کون سا مردہے جس کا نہ والد ہے اور نہ والدہ ہے ۔۔!!! اور یہ بتائیں کہ وہ کون سی عورت ہے جس کا نہ والد ہے اور نہ ہی کوئی والدہ ۔۔ ۔!!! اور وہ کون ساپتھر ہے جس سے ایک جانور کی ولادت ہوئی اور وہ کون سی عورت ہے جس نے ایک ہی دن میں صرف تین پہروں میں ایک بچے کو جنم دیا۔۔!!! اور وہ کون سے دو دوست ہیں جو کبھی بھی آپس میں دشمن نہیں بنیں گےاور وہ کون سے دو دشمن ہیں جو کبھی آپس میں دوست نہیں بنیں گے۔!! پادری کے سوالات ختم ہوئے تو حضرت علی ؓنے فرمایا تمہارے سوالوں کے جوابات یہ ہیں کہ وہ مرد جس کا نہ والد ہے اور نہ والدہ وہ حضرت آدم علیہ السلام ہیں اور وہ عورت جس کا نہ والد ہے اور نہ والدہ وہ حضرت بی بی حوا علیہ السلام ہیں جس پتھر کے بارے میں تم نے پوچھا وہ وہ پتھر ہے جس سے حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کی پیدائش ہوئی تھی اور وہ عورت جس نے ایک دن میں تین پہروں میں ایک بچے کو جنم دیا وہ حضرت مریم علیہ السلام ہیں۔جن کو ایک پہر میں حمل ٹھہرا اور دوسرے پہر میں زچگی کی درد ہونا شروع ہوا اور تیسرے پہر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔۔!!!! اور وہ دو دست جو آپس میں کبھی دشمن نہیں بنیں گے وہ روح اور جسم ہیں ۔!! اور وہ دشمن جو آپس میں کبھی دوست نہیں بنیں گے وہ موت اور زندگی ہیں ۔۔!!! یہ جوابات سن کر وہ پادری حیرت کے سمندر میں کھو گیا اور کہنے لگا۔۔۔!!! اے علی ؓبلاشبہ آپ نے درست جواب دیئے ہیں اور واقعی آپ علم کے شہر کا دروازہ ہیں۔!