حج اورعمر ہ کے دوران دعاکی قبولیت کے مقامات

 

حج اورعمر ہ کے دوران دعاکی قبولیت کے مقامات

حج اورعمر ہ کے دوران دعاکی قبولیت کے مقامات یوں توحرمین شریفین میں رحمت کی چھَماچھَم برسات برس رہی ہوتی ہے، تاہم بعض مخصوص مقامات پر دُعا قبول ہونے کا ذکر بھی کیاگیاہے۔ (1)مَطاف (یعنی طواف کرتے وقت) (2) مُلتَزَم(حجر اسود اورخانہ کعبہ کا درمیانی حصہ) (3)بیتُ اللہ کے اَندر(یعنی خانہ کعبہ کے اندر) (4)میزابِ رَحمت کے نیچے(جہاں سے بارش کو پانی گرتاہے)۔ (5) حَطِیْم (خانہ کعبہ کے دروازے سامنے والے حصے کو حطیم کا جاتاہے)۔ (6)حَجرِاَسوَد(حجر اسود کو چومتے وقت یا ہاتھ کے اشارے سے بوسہ لیتے وقت)۔ (7)رُکنِ یَمانی (خانہ کعبہ کا وہ کنارہ جویمن کی جانب واقع ہے۔)۔ (8)مَقامِ اِبراہیم کے پاس (9)زَم زَم کے کنویں کے قریب یا زم زم پیتے وقت۔!! (10)صفااور مروہ پر (11)صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے وقت (12) عَرَفات میں (9ذی الحجہ کو حاجیوں کے رکنے کی جگہ) (13) مزدَلِفہ پر (14)مِنٰی(وہ مقام جہاں حاجی چار رات خیموں میں گزارتے ہیں) (15)جب جب خانہ کعبہ پر نظر پڑے۔ (16)مُواجَھَہ شریف(یعنی روضہ رسول ﷺ کے بلکل سامنے) (17)منْبرِاطہر کے پاس (منبر اطہرریاض الجنۃ میں موجودہے) (18)مسجد نبوی ﷺکے سُتونوں کے نزدیک (19) جَبَل اُحدپر۔ جب بھی دعا کیلئے ہاتھ اُٹھائیں ہمیں بھی دعا ؤںمیں یاد رکھیں,اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں حج اور عمرہ کی سعادت نصیب فرمائے،آمین

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے