نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دس قیمتی نصحیتیں
(1)تلاوت قرآن اور ذکر کااہتمام کرویہ دنیامیں نور ہے اور آسمان میں ذخیرہ۔
(2)زیادہ ہنسی سے اجتناب کرو اس سے دل مردہ ہو جاتاہے اور چہرے کی رونق جاتی رہتی ہے۔۔!!
(3)میں تمہیں تقویٰ کی وصیت کرتاہوں کیونکہ یہ تمام اُمور کی بنیادی جڑ ہے۔!!!
(4)جہاد کااہتمام کرو ۔۔ میری امت کیلئے یہی رہبانیت ہے۔!!
(5)فقراء اور مساکین کے ساتھ میل جول رکھوان کو دوست بناؤ اور ان کے پاس بیٹھا کرو۔۔!!
(6)اپنے سے کم درجے والے پر نگاہ رکھنا(تاکہ شکر کی عادت ہو)۔
(7)رشتہ داروں سے تعلق جوڑو اگرچہ وہ تجھ سے تعلق توڑیں۔!!
(8)اللہ کی خاطر(دینی معاملات ) میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہ کرو۔
(9)خوش خلقی سے بڑھ کر کوئی شرافت نہیں۔(اچھے اخلاق والے بن جاؤ)۔۔!!
(10)لوگوں کیلئے بھی وہی پسند کرو جو تم اپنے لئے پسند کرتے ہو۔۔!!!
(المعجم الکبیر للطبرانی :1651، حدیث حسن)
Jamia Islamia Clifton Voice l Israr Khan